مریضوں کے لیے مضمون
پیٹ میں پانی (Ascites): وجوہات، ٹیسٹ اور احتیاط
اگر پیٹ مسلسل بڑھ رہا ہو اور ٹانگیں سوج رہی ہوں تو یہ پیٹ میں پانی (ایسائٹس) کی علامت ہو سکتی ہے۔ اس کی وجہ جاننے کے لیے مکمل معائنہ ضروری ہے۔
طبی جائزہ: ڈاکٹر عثمان نعیم، 26 اکتوبر 2026۔
وجوہات
زیادہ تر بالغوں میں یہ سروسس سے ہوتا ہے، جو اکثر ہیپاٹائٹس بی یا سی، فیٹی لیور یا الکحل کی وجہ سے ہوتا ہے۔ دل یا گردوں کی بیماری، پیٹ کی ٹی بی اور بعض کینسر بھی وجہ ہو سکتے ہیں۔
ٹیسٹ
معائنہ اور الٹراساؤنڈ، جگر اور گردوں کے ٹیسٹ، اور سوئی سے تھوڑا سا پانی نکال کر اس کا ٹیسٹ تاکہ وجہ اور انفیکشن کا پتا چلے۔
علاج
کم نمک غذا، ڈاکٹر کی نگرانی میں پیشاب آور گولیاں، ضرورت ہو تو پانی نکالنا، اور جگر کی بیماری کی اصل وجہ کا علاج۔
احتیاط
پیشاب کی گولیوں کی مقدار خود نہ بدلیں، درد کی گولیاں جیسے آئبوپروفین یا ڈائکلوفینک نہ لیں۔
فوری طبی مدد کب لیں
- بخار یا پیٹ میں درد
- الجھن یا غنودگی
- پیشاب بہت کم آنا
- خون کی قے یا کالا پاخانہ
ہنگامی صورت میں قریبی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ جائیں یا ریسکیو 1122 پر کال کریں۔ واٹس ایپ جواب کا انتظار نہ کریں۔
عام سوالات
کیا پانی کم پیوں؟
صرف اگر ڈاکٹر کہیں، عام طور پر جب خون میں سوڈیم کم ہو۔
کیا پانی نکالنے کے بعد دوبارہ آ جاتا ہے؟
آ سکتا ہے، جب تک نمک کا توازن اور اصل وجہ قابو میں نہ ہو۔
ڈاکٹر عثمان نعیم سے مشورہ
کلینک میں یا آن لائن مشورے کے لیے رابطہ کریں۔ وقت کی تصدیق کلینک کرتا ہے۔
واٹس ایپ: 0332-0420421 یا 0334-0421313۔ کال اور ایس ایم ایس: 0311-4444600
ڈاکٹر عثمان نعیم کی ویڈیوز
Swollen Belly Due to Liver Disease? 4 Proven Ways to Manage Ascites
Watch on YouTubeجگر کے مریضوں میں بلڈ پریشر کم (Low BP) کیوں ہوتا ہے؟ 4 وجوہات
Watch on YouTubeSources and further reading (English)
- EASL Clinical Practice Guidelines for the management of patients with decompensated cirrhosis. J Hepatol 2018;69:406–460. Link
- Biggins SW et al. Diagnosis, evaluation and management of ascites, spontaneous bacterial peritonitis and hepatorenal syndrome: AASLD practice guidance. Hepatology 2021;74:1014–1048. Link
یہ عمومی معلومات ہیں اور معالج کے مشورے کا متبادل نہیں۔ اپنی دوا خود بند یا تبدیل نہ کریں۔
English version: Water in the Belly (Ascites): Causes, Tests and Care